Vinkmag ad

گیسٹرو انیٹرالوجی کون سا ڈاکٹر‘کون سا شعبہ

گیسٹرو انیٹرالوجی ،کون سا ڈاکٹر‘کون سا شعبہ

میڈیسن کے شعبے میں جانے کے لئے طلبہ و طالبات ایف ایس سی کرنے کے بعد کسی میڈیکل کالج میں داخلہ لیتے ہیں اور ایم بی بی ایس کرنے کے بعدابتدائی سطح کے ڈاکٹر بن جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ کسی خاص شعبے‘ بیماری یا عضو سے متعلق معاملات میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مزید تعلیم و تربیت حاصل کرتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اس شعبے کے سپیشلسٹ بن جاتے ہیں۔
نظامِ انہضام سے متعلق مسائل اور بیماریوں کا علاج شعبہ امراضِ معدہ و جگر یعنی گیسٹرو اینٹرالوجی میں کیا جاتا ہے اور اس کا ڈاکٹر گیسٹرواینٹرالوجسٹ کہلاتا ہے ۔

اس شعبے میں معدے سے متعلق تمام مسائل مثلاً قبض‘پیٹ میں درد‘معدے میں تیزابیت اورالسر‘خون کی کمی‘چھوٹی و بڑی آنت کے مسائل کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس سے وابستہ معالج نوالے کے منہ میں داخل ہونے سے لے کر اس کے ہضم ہونے اور غیرہضم شدہ خوراک کے پاخانے کی شکل میں اخراج تک کے تمام مراحل میں پیش آنے والے مسائل کا علاج کرتے ہیں۔وہ وزن کے بڑھنے یا گھٹنے سے متعلق مسائل کی تشخیص بھی کرتے ہیں۔
گیسٹرو کی مزید شاخیں بھی ہیں جن کے اپنے اپنے ماہرین ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

ہیپا ٹالوجسٹ(hepatologist)
لفظ’’ہیپا‘‘ کے معنی جگر ہیں اور ’’ہیپاٹالوجی ‘‘ وہ شعبہ ہے جس میں جگر کے علاوہ پِتے ‘لبلبے اوراس کے ساتھ والے دیگر اعضاء کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کے معالج کوہیپا ٹالوجسٹ کہتے ہیں۔یہ ڈاکٹر جگر سے متعلق تمام بیماریوں مثلاً ہیپاٹائٹس‘جگر کے کینسر وغیرہ کی تشخیص اورعلاج میں ماہر ہوتے ہیں۔پاکستان میں ان دونوں شعبوں کے لئے زیادہ تر ایک ہی معالج ہوتا ہے جسے ’’گیسٹرواینٹرالوجسٹ اینڈ ہیپاٹالوجسٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔

نیورو گیسٹرواینٹرالوجی:
نیورو گیسٹرواینٹرولوجی میں ان بیماریوں کی تشخیص اور علاج کیا جاتا ہے جن کا تعلق دماغ‘ معدے اور گٹ(gut) یعنی اس انتڑی سے ہے جو معدے سے مقعد تک جاتی ہے۔

گیسٹرو سرجری
گیسٹرو سرجری کو ہیپاٹو پینکریاٹک اوبیلری (hepatopancreaticobiliary) یا ایچ پی بی سرجری کا نام بھی دیا جاتا ہے۔اس کا ماہر سرجری کے ذریعے جگر ‘پِتے اورلبلبے کے مسائل کا علاج کرتا ہے۔عام فہم زبان میں اسے گیسٹرو سرجن‘جگر کا سرجن یا ٹرانسپلانٹ کا سرجن بھی کہتے ہیں۔

کولوریکٹل سرجن
پاخانے سے متعلق مسائل مثلاً قبض‘ بواسیر اور اینل فشروغیرہ کا علاج کولوریکٹل سرجن کرتے ہیں۔
امراض معدہ کے ٹیسٹ
گیسٹرو کے عام ٹیسٹ اینڈوسکوپی ‘ ای آر سی پی ‘اورکولونوسکوپی ہیں۔
اینڈوسکوپی: یہ نظام ِ انہضام کو جانچنے کے لیے استعمال ہونے والا جدید طریقہ کار ہے۔یہ ایک لچکدار پائپ کی مانند ہوتا ہے جس کے آخر میں ایک کیمرہ نصب ہوتا ہے۔اسے منہ کے ذریعے مریض کے اندر ڈال کر گلے ‘ معدے اور چھوٹی آنت کا جائزہ لیا جاتاہے۔
کولونوسکوپی: جب اینڈوسکوپ کو بڑی آنت کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے تو اسے ’’کولونوسکوپی ‘‘کہا جاتا ہے۔
ای آر سی پی: اینڈوسکوپی کی ایک اور خاص قسم ’’ای آر سی پی‘‘ ہے جس میں لبلبے اور پتے وغیرہ کی تصاویر لی جاتی سکتی ہیں۔یہ تکنیک سٹنٹ ور بائیوپسی ے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

gut,gastroenterology,liver,disease

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونز، زندگی پر اثرات

Read Next

انٹرنیٹ ایڈکشن ٹیسٹ کی مدد سے اپنا جائزہ خود لیجئے

Leave a Reply

Most Popular