بنانا مالٹ سموتھی
سرونگ : 1 / کیلوریز : 345 / تیاری کا وقت : 5 منٹ
اجزاء
کیلا (چھیل کر چاپ کر لیں) – 1عدد
مالٹ پاﺅڈر – 2 کھانے کے چمچ
دہی(گاڑھا) – 3/4 کپ
دودھ – 1/4 کپ
شہد – 1/4 کھانے کے چمچ
برف – 4 عدد
ترکیب
- کیلا ، مالٹ پاﺅڈر ، دہی ، دودھ ، شہد اور برف کو بلینڈ کرلیں تاکہ شیک سموتھ اور جھاگ دارہو جائے۔
2. مزیدار شیک کو گلاسز میں ڈال کر سرو کریں۔
غذائیت پہچانیے
یہ ہائی کیلوری مشروب پروٹینز ، کاربوہائیڈریٹس ، پوٹاشیم ، وٹامن سی اور کیلشیم سے بھرپور ہے۔ دو سال سے بڑی عمر کے بچے اورنوجوان اسے پی سکتے ہیں۔ خاص طور پر کم وزن بچوں کا وزن بڑھانے کے لئے یہ ایک جادوئی شیک ہے۔ آپ اس میں کیلے کیجگہ آم ، کھجور یا آڑو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ افراد جو وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ اس میں بالائی اترا دودھ استعمالکر سکتے ہیں۔ مالٹ پاؤڈرکی جگہ اس میں دہی اور ایک چوتھائی چمچ دارچینی پاﺅڈر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
(موتی خان ، ماہر غذائیات ،کراچی)
