Vinkmag ad

افغانی پلاﺅ

تیاری کا وقت:12گھنٹے
پکانے کا وقت:40منٹ
سرونگ:5سے6
کےلوریز:782

اجزائ:
بیف 1/2کلو
چاول 1/2کلو
تیل 1کپ
پیاز (بڑا) 1عدد
گاجر(بڑے سائز کی) 2 عدد
لہسن(کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
پانی 6کپ
چینی 1/2کپ
نمک 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ (پاﺅڈر) 2چائے کے چمچ
سبز الائچی (پاﺅڈر) 1-1/2چائے کے چمچ
کشمش 1کپ

ترکیب:
1۔ آدھے کپ تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ جب وہ گولڈن براﺅن ہو جائے تو اس میں گوشت، لہسن اور نمک ڈال کر 10منٹ تک بھونیں۔ پھر اس میں پانی ڈال کرگوشت گلنے تک پکائیں۔ جب ایک کپ یخنی رہ جائے تو گوشت نکال لیں اور یخنی الگ رکھ دیں۔
2۔ ایک پین میں چینی کی آدھی مقدار ڈال کرچولہے پر رکھیں، جب گولڈن ہو جائے تو اس کے اندرآدھا کپ یخنی، آدھی چمچ گرم مصالحہ اورالائچی پاﺅڈر ڈال کر ایک ابال دیں۔
3۔ رات بھر بھگوئے گئے چاولوں کو گر م پانی میں نمک ڈال کر ابال لیں۔ جب ان میں ایک کنی رہ جائے تو چھان لیںاور دوبارہ دیگچی میں ڈال دیں۔اب ان کے اوپر یخنی، باقی کا گرم مصالحہ اور الائچی پاﺅڈر چھڑک کر مکس کر لیں۔
4۔ ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں۔اس میںباریک لمبی کٹی گاجر اور باقی کی چینی ڈال کر تیز آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔ اب اس میںکشمش شامل کر دیں۔
5۔ باقی ماندہ تیل اتنا گرم کریں کہ اس میںسے دھواں اٹھنے لگے۔ اب چاولوںپر گرم آئل، گوشت اورگاجر ڈالیںاور ڈھکن لگا کر 25 منٹ تک دم پر رکھیں۔
6۔ ڈش میں چاول نکال کر بادام اور پستے سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت پہچانیں
ےہ ڈش نےاسےن، زنک، آئرن،کےلشےم، مےگنےشےم، سلےنےم، پروٹےن، وٹامن بی6 اور 12کے حصول کا بڑا ذرےعہ ہے۔ اس مےں موجود زنک انسانی جسم مےں انسولےن ہارمون کی پےدائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سلےنےم اےنٹی آکسےڈنٹ کے طورپر کام کرتا ہے جو فاسد مادوں کے اخراج کے لئے اہم ہے۔کےلشےم اور مےگنےشےم دو اےسے جزو ہےں جو ہڈےوں اور دانتوں کی صحت کے لئے ضروری ہےں۔ یہ ہائی کیلوری ڈش ہے اس لئے موٹاپے کا شکار افراد ےا وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اسے ماہر غذائیات کے مشورے کے بغیر نہ کھائیں۔
عبد المومن ©‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی آف لاہور‘اسلام آباد

Afghani pulao

Vinkmag ad

Read Previous

قدرت کا تحفہ ٹی ٹری آئل

Read Next

منہ کا سرطان

Leave a Reply

Most Popular