اجزائ
ہری مرچ(چاپ) 3عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
آئل 1/4کپ
آلو 1پاو¿
بیسن 125گرام
پسی لال مرچ حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
1۔آلوو¿ں کو دھو کر ابال لیں۔
2۔جب یہ گل جائیں تو ان کا چھلکا اتارلیں۔
3۔ایک پیالے میں ہری مرچ،ہرا دھنیا،نمک اور لال مرچ ڈال کر آلو اچھی طرح میش کرلیں۔
4۔اب اس آمیزے کی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں ۔
5۔ایک پیالے میں بیسن کو نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
6۔ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
7۔جب آئل گرم ہوجائے تو ان ٹکیوں کو بیس سے کوٹ کرکے دونوں طرف سے سنہری ہونے تک تل لیں۔
8۔چٹنی کے ساتھ کھائیں
غذائیت پہچانئے:
آلو کے پیٹیز لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہیں اور چائے کے ساتھ پیش کئے جاسکتے ہیں۔اس ڈش کا اہم جزو آلو ہے جو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہے اور جسم کو توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم اورفاسفورس بھی موجود ہےں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتے ہےں۔یہ ڈش بالعموم ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے تاہم ذیابیطس کے شکار اور گردے کے مریض اسے اپنے ڈاکٹر یاماہر غذائیات کے مشورے کے بغیر نہ کھائیں۔
(زینب بی بی،ماہر غذائیات،شفا انٹر نیشنل ہسپتال،اسلام آباد)
