Vinkmag ad

کچن اسفنج: صفائی کا آلہ یا بیکٹیریا کی پناہ گاہ

کچن اسفنج: صفائی کا آلہ یا بیکٹیریا کی پناہ گاہ- شفا نیوز

کچن اسفنج برتن دھونے کے لیے استعمال ہوتا ہے، تاہم یہی آلہ جراثیم کی افزائش کے لیے موزوں جگہ بھی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اسفنج گرم اور نم خوراک کے ذرات سے بھرا ہوتا ہے۔

2017 میں جرمنی کی فورٹوانگن یونیورسٹی کے مائیکرو بائیولوجسٹ مارکس ایگرٹ نے اسفنج پر ایک دلچسپ تحقیق کی۔ انہیں ایک استعمال شدہ کچن اسفنج میں 362 اقسام کے بیکٹیریا ملے۔ بعض جگہوں پر ان کی تعداد 54 ارب فی مربع سینٹی میٹر تک تھی۔ ایگرٹ کے مطابق یہ مقدار انسانی فضلے کے نمونے میں موجود بیکٹیریا کے برابر ہے۔ اس لیے ماہرین اسفنج کے بجائے دھونے والے برش کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

الوپیشیا: بال جھڑنے کا مسئلہ

Read Next

رمضان میں تلی ہوئی غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular