Vinkmag ad

نینو نائف ٹیکنالوجی: کینسر کا کم عمر ترین مریض صحت یاب

نینو نائف سے علاج کرانے والا کم عمر ترین مریض کینسر سے مکمل صحت یاب۔ شفا نیوز

شمالی لندن کے دو سالہ جارج کو نینو نائف ٹیکنالوجی سے علاج فراہم کر دیا گیا۔ اب وہ کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے۔

2023 میں بچے میں آر ایم ایس کی تشخیص ہوئی۔ یہ جگر اور بائیل ڈکٹ (صفرا کی نالی) کے کینسر کی ایک قسم ہے۔ تین مراحل کی کیموتھراپی کے بعد اس کا علاج نینو نائف ٹیکنالوجی سے کیا گیا۔ یہ الیکٹریکل کرنٹ کے ذریعے کینسر زدہ ٹشوز کو ختم کرتی ہے۔ علاج لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں ہوا۔

کینسر ریسرچ برطانیہ کے ڈاکٹر سیم گوڈفری کے مطابق نینو نائف ایک جدید علاج ہے۔ یہ سرجنز کو ٹیومر کے گرد محفوظ جگہ فراہم کرتا ہے جس سے کینسر کو مکمل طور پر نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ کنگز کالج ہسپتال نے اس تکنیک کے لیے لائسنس حاصل کیا۔ علاج این ایچ ایس کے تحت فراہم کیا گیا۔

جارج دنیا اس ٹیکنالوجی سے شفا یاب ہونے والا دنیا کا کم عمر ترین مریض ہے۔ بچے کے والد اس پر بہت خوش ہیں۔ ان کے مطابق سرجنز نے جگر کے تمام ٹیومرز نکال دیے۔ یہ وہ خوشخبری تھی جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیلیفورنیا میں ویلی فیور کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ

Read Next

ہمیں ایک دن میں کتنی چینی استعمال کرنی چاہیے؟

Leave a Reply

Most Popular