Vinkmag ad

دنیا کا سب سے چھوٹا، چاول کے دانے جتنا پیس میکر تیار

دنیا کا سب سے چھوٹا، چاول کے دانے جتنا پیس میکر تیار- شفا نیوز

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کر لیا ہے۔ سائز میں یہ چاول کے دانے جتنا ہے لیکن عارضی طور پر دل کی دھڑکن کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ امریکی سائنس دانوں کی ٹیم نے اسے اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ بعد از ضرورت یہ جسم میں تحلیل ہو جائے۔ ماہرین نے اسے طبی میدان میں بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے پاس مستقل پیس میکر ہیں۔ یہ دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے کے لیے ساؤنڈ ویوز استعمال کرتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر بچوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ ان بچوں کے لیے خاص طور پر مفید ہو گا جو دل کے پیدائشی نقائص کے ساتھ پیدا ہوئے ہوں، اور جنہیں سرجری کے بعد عارضی پیس میکر کی ضرورت ہو۔

موجودہ عارضی پیس میکرز کے لیے سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس ایجاد ہونے والا دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر وائرلیس ہے۔ یہ صرف ایک ملی میٹر موٹا اور 3.5 ملی میٹر لمبا ہے اور سرنج کے سرے میں فٹ ہو سکتا ہے۔ یہ پیس میکر بالغوں کی دل کی سرجری کے بعد بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سینئر تحقیقی مصنف جان روجرز کے مطابق یہ پیس میکر دو سے تین سالوں میں انسانوں پر آزمایا جا سکتا ہے۔ ان کی لیب نے اس مقصد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دنیا بھر میں ماؤں کی اموات کا نصف پاکستان سمیت چار ممالک میں: اقوامِ متحدہ

Read Next

اے آئی کی مدد سے دل کے دورے کا کئی دن پہلے اندازہ لگانا ممکن

Leave a Reply

Most Popular