Vinkmag ad

دنیا کے معمر ترین شخص کا 112 سال کی عمر میں انتقال

دنیا کے معمر ترین شخص کا 112 سال کی عمر میں انتقال- شفا نیوز

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جان ٹینس ووڈ دنیا کے معمر ترین شخص تھے۔ انگلینڈ کے ایک مرکز نگہداشت میں 25 نومبر کو ان کا انتقال ہو گیا۔ اس وقت ان کی عمر 112 برس تھی۔

دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر ان کا خیال تھا کہ ان کی طویل العمری کا کوئی خاص راز نہیں۔ اگر کوئی ہے تو وہ اعتدال پسندی ہے۔ ان کے بقول انہوں نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔ شاذ و نادر ہی شراب پی۔ اس کے علاوہ کوئی خاص غذا نہیں اپنائی، سوائے اس کے کہ ہر جمعہ کو مچھلی اور چپس کھاتے تھے۔ ان کے مطابق کسی بھی چیز میں حد سے بڑھنا نقصان دہ ہے۔ اس سے آخر کار آپ کو تکلیف پہنچتی ہے۔ اگر آپ زیادہ پیتے یا زیادہ کھاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں۔

جان ٹینس ووڈ کے خاندان کے مطابق ان میں کئی عمدہ خصوصیات تھیں۔ وہ ذہین، زبردست قوت فیصلہ کےحامل، بہادر، کسی بھی بحران میں پرسکون رہنے والے، ریاضی کے ماہر، اور بہترین گفتگو کرنے والے تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی، چار پوتے اور تین پڑپوتے شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ کا انتقال 1986 میں ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نشتر ہسپتال ایڈز سکینڈل میں ملوث 35 افراد کی نشاندہی

Read Next

ایکرومیگالی: اعضاء کی غیر معمولی بڑھوتری

Leave a Reply

Most Popular