آسٹریلیا میں ایک شخص 100 دن تک مکمل مصنوعی دل کے ساتھ زندہ رہا۔ اس کے بعد اسے کامیابی سے انسانی دل لگا دیا گیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری ہے۔
40 سالہ مریض کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز سے ہے۔ اسے 22 نومبر کو سینٹ ونسنٹ ہسپتال، سڈنی میں یہ دل لگایا گیا۔ سرجری چھ گھنٹوں میں مکمل ہوئی۔ اس کی سربراہی کارڈیک سرجن پال جینسز نے کی۔
"بائی ویکور” مصنوعی دل ہے جو مکمل طور پر انسانی دل کی جگہ لے سکتا ہے۔ اسے آسٹریلوی ڈاکٹر ڈینیئل ٹمز نے ایجاد کیا۔ یہ میگنیٹک لیویٹیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ اسے ان مریضوں کے لیے بنایا گیا ہے جو شدید ہارٹ فیلیر کا شکار ہوں۔ اسے مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں زندہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Tags: مصنوعی دل کے ساتھ 100 دن