Vinkmag ad

ڈینگی سے ملتے جلتے اوروپوش وائرس سے دنیا کی پہلی ہلاکت

ڈینگی سے ملتے جلتے اوروپوش وائرس- شفانیوز

برازیل میں ڈینگی سے ملتے جلتے اوروپوش وائرس سے دنیا کی پہلی موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق دو خواتین کی موت واقع ہوئی۔ ان کا تعلق شمال مشرقی برازیل سے اور عمریں 30 سال سے کم تھیں۔ ان میں بظاہر ڈینگی بخار کی علامات پائی گئیں۔

اس سال اوروپوش وائرس انفیکشن کے 7 ہزار 236 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق اس مرض کی علامات بخار، پٹھوں میں درد، جوڑوں کی اکڑن، سر درد، الٹی، متلی، سردی لگنا یا روشنی سے حساسیت ہیں۔ سنگین صورتوں میں تشنج یعنی مینجائٹس کی پیچیدگیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ علامات مچھر کاٹنے کے چار سے آٹھ دن بعد شروع ہوتی ہیں اور تین سے چھ دن تک رہتی ہیں۔

ڈینگی سے ملتے جلتے اوروپوش وائرس کی پہلی بار نشاندہی بھی 1960 میں برازیل میں ہی ہو ئی تھی ۔

سی ڈی سی  کے مطابق اس وقت بولیویا، برازیل، کولمبیا، کیوبا اور پیرو کے کچھ حصوں میں اوروپوش وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈوبنے سے اموات کی روک تھام کا عالمی دن

Read Next

ذیابیطس یا "شوگر” سے متعلق اہم سوالات

Leave a Reply

Most Popular