Vinkmag ad

زبان کی ایک نایاب بیماری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

دنیا کی سب سے چوڑی زبان والی خاتون- شفا نیوز

برٹنی لاکیو کو دنیا کی سب سے چوڑی زبان والی خاتون قرار دیا گیا ہے۔ برٹنی کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے۔ ان کی زبان 3.11 انچ چوڑی ہے۔ ان سے پہلے چوڑی ترین زبان کا ریکارڈ ایملی شلینکر نامی خاتون کے پاس تھا۔ ان کی زبان 2.89 انچ چوڑی تھی۔ مردوں میں دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا ریکارڈ امریکی شہری برائن تھامسن کے پاس ہے۔ ان کی زبان 3.49 انچ چوڑی ہے۔

بڑھی ہوئی زبان کو طبی اصطلاح میں میکرو گلوسیا (Macroglossia) کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی کیفیت ہے اور بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ بالغوں سے زیادہ یہ بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

میکروگلوسیا والے لوگوں کی زبانیں منہ کے سائز کے مطابق نہیں ہوتیں۔ اس کے شکار افراد کو بیک ود وڈمین سنڈروم (Beckwith-Wiedemann syndrome) یا ڈاؤن سنڈروم بھی ہو سکتا ہے۔ کینسر کی کچھ شکلیں یا شدید انفیکشن بھی اس کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس کے علاج میں سپیچ تھیراپی سے لے کر سرجری تک سبھی شامل ہو سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Infertility in women | Causes & treatment | Banjh pan ka ilaj | Shifa News

Read Next

گال پر تھپڑ کے نشان والی بیماری میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular