Vinkmag ad

دانت نکالنے کے دوران جبڑا ٹوٹنے پر خاتون کو 10 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ

دانت نکالنے کے دوران جبڑا ٹوٹنے پر خاتون کو 10 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ- شفا نیوز

انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں ایک خاتون کا دانت نکالنے کے دوران جبڑا ٹوٹ گیا۔ اس پر انہیں 10 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کی رقم دی گئی۔ یہ تصفیہ عدالت سے باہر دسمبر 2024 میں ہوا۔

53 سالہ ایملی سٹارلنگ، کینٹربری کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے مئی 2021 میں اوپری بائیں دانت میں درد کی شکایت پر مشرقی کینٹ کے ایک ڈینٹل کلینک سے رجوع کیا۔ دانت نکالنے کے دوران انہیں کڑک کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد ڈینٹسٹ نے دانت نکالنے کا عمل روک دیا اور بتایا کہ ان کا جبڑا ٹوٹ چکا ہے۔

اس واقعے کے بعد ایملی کو کئی جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں ہڈی کے ٹکڑے ہاتھ میں آنا، ہونٹ کا لٹک جانا، سائنوس کے مسائل، انفیکشن، پیپ کا رسنا اور چہرے کی ساخت میں تبدیلی شامل ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2021 میں جنرل انستھیزیا کے تحت ایک سرجری کرائی۔

ایملی کے مطابق دانت نکالنے کا عمل 45 منٹ تک جاری رہا۔ ڈینٹسٹ بار بار دانت کھینچنے کی کوشش کرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہوئے، اور بالآخر جبڑا ٹوٹ گیا۔ ایک بار تو جبڑے کی ہڈی کا ٹکڑا ان کے منہ سے نکل کر ہاتھ میں آ گیا۔

خاتون نے کہا کہ وہ اپنی کہانی اس لیے شیئر کر رہی ہیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ڈینٹسٹ یہ اصول اپنائیں کہ اگر مقررہ وقت میں دانت نہیں نکالا جا سکتا تو عمل روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دواؤں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، علاج پھر بھی عوام کی پہنچ سے باہر

Read Next

ٹک ٹاک کا ذہنی صحت بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular