Vinkmag ad

نفسیاتی مسائل: نوجوان مرد علاج سے کتراتے کیوں ہیں؟

نفسیاتی مسائل: نوجوان مرد علاج سے کتراتے کیوں ہیں؟- شفانیوز

ماہرین صحت کے مطابق نوجوان مردوں میں نفسیاتی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ان میں علاج یا پیشہ ورانہ مدد لینے کا رجحان بہت کم پایا جاتا ہے۔

2023 میں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ مرد نفسیاتی مسائل کے باوجود مدد نہیں لیتے۔ ان کی اکثریت تب ہی مدد لیتی ہے جب حالت بہت زیادہ بگڑ چکی ہوتی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 10 سے 19 سال کے ہر سات میں سے ایک لڑکا کسی نہ کسی ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ 15 سے 29 سال کے نوجوان مردوں میں خودکشی اموات کی تیسری بڑی وجہ بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق نوجوان مردوں میں مدد نہ لینے کی ایک بڑی وجہ معاشرتی نظریات ہیں۔ ان نظریات میں مرد کو ہر حال میں مضبوط اور خاموش رہنے والا سمجھا جاتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت مدد مانگنا کمزوری تصور کیا جاتا ہے۔

بہت سے نوجوان اپنی علامات کو پہچان ہی نہیں پاتے۔ وہ نہیں جانتے کہ مدد کیسے لی جائے۔ وہ روایتی کلینک میں جانے سے گریز کرتے ہیں اور گمنامی یا آن لائن مدد کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر علاج کے مراکز میں دوستانہ اور غیر رسمی ماحول فراہم کیا جائے تو نوجوان مرد کھل کر بات کرتے ہیں۔ اس سے وقت پر مدد ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرائیں: ماحول بچائیں، انعام پائیں

Read Next

ویکسین سے محروم بچوں کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular