Vinkmag ad

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے لیے 49 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت

سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے 49 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کا آغاز- شفا نیوز

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک بڑی ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے 49 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جاری ہے۔ تربیتی پروگرام اگست کے آخر تک مکمل ہوگا تاکہ ستمبر میں مہم مؤثر انداز میں شروع کی جا سکے۔ یہ وائرس سروائیکل کینسر کا سبب بنتا ہے۔

مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد کے نواحی علاقوں اور آزاد کشمیر میں چلائی جائے گی۔ 9 سے 14 سال کی تقریباً 13 ملین لڑکیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین دی جائے گی۔

ویکسین مہم کے مراحل کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں 2026 میں، اور بلوچستان و گلگت بلتستان میں 2027 میں مہم چلائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان میں سروائیکل کینسر سے اموات کی بڑی وجہ بیماری کی دیر سے تشخیص ہے۔ سکریننگ پروگرامز کی کمی بھی اموات کا سبب بنتی ہے۔ اس مہم سے ویکسین کی فراہمی بڑھے گی تاکہ اس مرض کی شرح کم کی جا سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

منہ کھول کر سونا: محض عادت یا مرض کی علامت؟

Read Next

ٹی بیگ کے اربوں مائیکروپلاسٹک، صحت کی حفاظت ضروری

Leave a Reply

Most Popular