Vinkmag ad

ڈبلیو ایچ او کی طرف سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے 55 سکوٹیز

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے 55 سکوٹیز محکمہ صحت سندھ کے حوالے کر دی گئیں۔ یہ سکوٹیز ڈبلیو ایچ او کی طرف سے امیونائزیشن پروگرام (ای پی آئی) کے لیے دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کے عمل میں مدد دینا ہے۔ اس سے امیونائزیشن پروگرام کی دور دراز علاقوں میں رسائی بڑھے گی۔ خواتین ویکسی نیٹرز  کو سکوٹیز چلانے کی ایک ماہ کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

سکوٹیز حوالگی کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نمائندہ لوڈاپینگ اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ سلمان کے علاوہ محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

قبل ازیں ڈبلیو ایچ او نے ایک ڈبل کیبن گاڑی، تین جدید ایمبولینسز، 9 ٹرانسپورٹ انکیوبیٹرز، 500 ویکسی نیٹرز کی یونیفارم،  حفظان صحت کی 200 سے زائد رنگین کٹس اور ریکارڈ کیپنگ کے لیے 1100 ٹیبلٹ بھی محکمہ صحت سندھ کے حوالے کیے۔ مزید براۤں 2 ڈینٹل یونٹ، 20 فل سائز ٹینٹ، 500 واٹر فلٹریشن یونٹس، ایک لاکھ افراد کے لیے بنیادی ادویات اور 100 سے زائد یونٹوں کے لیے لیبر رومز میں استعمال ہونے والا طبی سامان بھی دیا گیا۔

سکوٹیز آج کل خواتین میں کافی مقبول ہو رہی ہیں۔ ایسے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے 55 سکوٹیز کی فراہمی انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ اس سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بچوں کی ویکسی نیشن میں نمایاں مدد ملے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹائپ ون ذیابیطس: بچوں میں شوگر کی کیا وجوہات ہیں؟

Read Next

بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لیے پی ایم ڈی سی  سے این او سی لازمی قرار

Leave a Reply

Most Popular