منکی پاکس ویکسین ٹین ایجرز کے لیے بھی منظور- شفا نیوز
تازہ ترین: ڈبلیو ایچ او نے ٹین ایجرز کے لیے منکی پاکس ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ 12 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ’ایم پاکس ویکسین‘جرمن کمپنی بویرین نارڈک نے تیار کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے نو عمر افراد کے لیے 8 اکتوبر کو جائنیوس ویکسین کی پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد ستمبر میں بالغ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کی اجازت دی گئی۔ یورپی یونین بھی پچھلے ماہ نوجوانوں کے لیے منکی پاکس ویکسین کی منظوری دے چکی ہے۔
ڈنمارک کی بائیو ٹیک کمپنی 2 سے 12 سال کے بچوں پر ویکسین کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کلینکل تجربے کی تیاری میں مصروف ہے۔ جاپان کی کمپنی’کے ایم بائیولوجکس’ کی جانب سے تیار کردہ ایل سی 6 ویکسین بھی بچوں کو دی جا رہی ہے۔ یہ ویکسین لگانے کے لیے مخصوص سوئی کی ضرورت ہوتی ہے۔
بچوں، نوعمروں اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد میں اس مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کو عالمی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی قرار دیا تھا۔