Vinkmag ad

کون سا مزاج، کیسی ورزش؟ نئی تحقیق، دلچسپ انکشافات

کون سا مزاج، کیسی ورزش؟ نئی تحقیق، دلچسپ انکشافات- شفا نیوز

یونیورسٹی کالج لندن کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کا مزاج اس کی ورزش کے انتخاب پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ سوال اب سائنسی بنیادوں پر سمجھا جا سکتا ہے کہ کون سا مزاج، کیسی ورزش کے لیے بہتر ہے۔

یہ تحقیق 9 جولائی 2025 کو فرنٹیئرز اِن سائیکالوجی میں شائع ہوئی۔ اس میں 132 افراد شامل تھے، جن کی عمریں 25 سے 51 سال تھیں۔ پہلے ان افراد کی شخصیت کا تجزیہ کیا گیا، پھر انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو آٹھ ہفتے کی سخت ورزش دی گئی، جبکہ دوسرے نے صرف ہلکی پھلکی سٹریچنگ کی۔

معلوم ہوا کہ ایکسٹروورٹ افراد تیز اور بھرپور ورزش سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، تنہائی پسند اور حساس افراد ہلکی ورزش کو، وہ بھی تنہائی میں، ترجیح دیتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ ورزش شخصیت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ خاص طور پر نیوروٹک افراد میں اس سے ذہنی دباؤ کم ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ورزش مزاج کے مطابق کی جائے تو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ کون سا مزاج، کیسی ورزش کا اصول اپنایا جائے تو زیادہ لوگ ورزش کے معمول کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان لوگوں کو خاص طور پر ورزش پر آمادہ کیا جا سکتا ہے جو سست طرزِ زندگی کے عادی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

مون سون ایمرجنسی: ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی

Read Next

شارٹ ویڈیوز کی عادت سے فیصلہ سازی کی صلاحیت متاثر، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular