Vinkmag ad

چاول یا روٹی، وزن کم کرنے میں بہتر کیا ہے؟

چاول یا روٹی، وزن کم کرنے میں بہتر کیا ہے؟- شفا نیوز

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن میں اضافہ کئی بیماریوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ایسے میں اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے چاول یا روٹی میں سے بہتر انتخاب کیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹیز اینڈ ڈائجسٹو اینڈ کڈنی ڈیزیز کے مطابق چاول یا روٹی خود موٹاپے کا سبب نہیں بنتے۔ اگر یہ محدود مقدار میں اور متوازن انداز سے کھائے جائیں تو وزن گھٹانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ امریکی غذائی رہنما اصولوں میں بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ دونوں کو متوازن غذا کا حصہ بنایا جائے۔

گلیسیمک انڈیکس کے لحاظ سے دونوں معتدل سطح پر آتے ہیں۔ اس لیے شوگر کے مریضوں کے لیے دونوں ہی درست انتخاب سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم، سفید چاول کا گلیسیمک انڈیکس قدرے زیادہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ماہرین براؤن رائس یا خالص گندم کی روٹی کو بہتر قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ صرف چاول یا روٹی نہ کھائیں۔ انہیں انڈے، دال، دہی یا سبزیوں کے ساتھ کھائیں تاکہ فائبر اور پروٹین کی مقدار بھی بڑھے۔ اس امتزاج سے پیٹ دیر تک بھرا محسوس ہوتا ہے اور کل کیلوریز کم ہو جاتی ہیں۔ مزید براۤں ان کے ساتھ تیل، مکھن، گریوی یا چینی والے سپریڈز نہ کھائیں۔ اس سے کیلوریز بڑھتی ہیں اور شوگر کا توازن بھی خراب ہو سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایبڈومینل ہسٹیریکٹومی: پیٹ کے راستے بچہ دانی نکالنے کا آپریشن

Read Next

راولپنڈی: بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کی ڈیڈ لائن میں توسیع

Leave a Reply

Most Popular