Vinkmag ad

وٹامن ڈی کی کمی کا آنتوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

وٹامن ڈی کی کمی کا آنتوں پر کیا اثر پڑتا ہے- شفا نیوز

بالعموم وٹامن ڈی کی کمی کو ہڈیوں کی کمزوری کے ساتھ وابستہ خیال کیا جاتا ہے۔ تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اس سے آنتوں پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ تحقیق عمان میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

محققین نے آئی بی ایس ( اریٹیبل باؤل سنڈروم) کے مریضوں اور صحت مند افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کا موازنہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ آئی بی ایس کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا تناسب 82 فیصد تھا۔ دوسری طرف صحت مند افراد میں یہ صرف 31 فیصد تھا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذا کیا کہ وٹامن ڈی کی کمی اور آئی بی ایس کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کمی سے آنتوں میں متعدد مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان میں غیر متوقع طور پر واش روم جانے کی حاجت اور کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا نمایاں ہیں۔ پیٹ میں درد، گیس، قبض، لوز موشن، اور آنتوں میں سوزش بھی ہو سکتی ہے۔

ایک اور تحقیق "وٹامن ڈی، گٹ مائیکرو بائیوم اینڈ انفلیمیٹری باؤل ڈیزیز” کے عنوان سے ہوئی ہے۔ اس میں وٹامن ڈی کی سطح، آنتوں کے بیکٹیریا اور آئی بی ڈی (آنتوں کی سوزش) کے درمیان تعلق کو موضوع بنایا گیا۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ مدافعتی نظام اور آنتوں کی بہتری میں وٹامن ڈی کا کردار بہت اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی مدافعتی نظام کے ری ایکشن اور آنتوں کے بیکٹیریا کی متوازن حالت کو برقرار رکھتا ہے۔ اگر آنتوں میں یہ توازن بگڑ جائے تو پیٹ پھول سکتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ معالج کے مشورے سے اس کے سپلیمنٹ لینے سے مریضوں کی حالت میں بہتری آتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کے مریضوں میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا

Read Next

لاہور میں وائرل انفیکشن، ڈاکٹروں کو کووڈ کا شبہ

Leave a Reply

Most Popular