Vinkmag ad

کراچی میں فلو کی شدید لہر، محکمہ صحت کی طرف سے الرٹ جاری

کراچی میں فلو کی شدید لہر، سمحکمہ صحت کی طرف سے الرٹ جاری- شفا نیوز

اطلاعات کے مطابق کراچی میں فلو کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ صحت نے اس پر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر سال سردیوں کے آغاز میں انفلوئنزا پھیلنے کی خبریں تواتر سے آتی ہیں۔ تاہم اس بار کراچی میں فلو کی ایک قسم سوائن فلو (ایچ 1 این 1) زیادہ پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل محمود آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے متعدی امراض کے سربراہ ہیں۔ ان کے مطابق ایمرجنسی میں اس کے مریض مسلسل آ رہے ہیں۔ اس وقت بھی شدید فلو کے ساتھ 20 سے 40 مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس وجہ سے کچھ اموات بھی ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر الطاف کھتری پرانے شہر میں پریکٹس کرنے والے سینئر جنرل فزیشن ہیں۔ ان کے بقول وہ روزانہ 30 سے 40 مریض دیکھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بخار، کھانسی، سانس کی تکلیف اور جسم میں درد اس فلو کی عام علامات ہیں۔

محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کو مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عملے کے لیے حفاظتی لباس اور ہسپتالوں میں سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر بخار اور سانس میں دشواری چار سے پانچ دن میں ٹھیک نہ ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اینٹی بائیوٹکس غیر ضروری طور پر نہ لیں، اس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ فلو سے بچاؤ کے لیے ہر سال اکتوبر میں ویکسین لگوانا مفید ہے۔ بزرگ، حاملہ خواتین اور موٹاپے کے شکار افراد خاص طور پر اس کا اہتممام کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایکیوٹ کورونری سنڈروم: دل کی ایک ہنگامی حالت

Read Next

تھیلیسیمیا کی شکار ماں، بچے کی پیدائش کے لیے 36 بار خون لگوایا

Leave a Reply

Most Popular