ویریکوز وینز (Varicose veins) ابھری یا پھولی ہوئی رگوں کو کہتے ہیں۔ یہ مسئلہ زیادہ تر ٹانگوں کی رگوں میں ہوتا ہے کیونکہ کھڑے اور چلنے سے جسم کے نچلے حصےمیں موجود رگوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ بعض افراد خصوصاً خواتیں میں یہ صرف ظاہری شکل سے متعلق مسئلہ ہوتا ہے، جبکہ بعض میں درد، بھاری پن اور دیگر علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔
علامات
ویریکوز وینز کی علامات ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ عام علامات یہ ہیں:
٭ نیلی، جامنی، ابھری ہوئی یا جلد کی رنگت والی رگیں
٭ ٹانگوں میں درد، بھاری پن،ٹانگوں کے نچلے حصےمیں سوجن یا کھچاؤ
٭ زیادہ دیر کھڑے یا بیٹھے رہنے سے درد بڑھ جانا اور جلد کی رنگت تبدیل ہونا
٭ متاثرہ رگوں کے گرد خارش ہونا
وجوہات
رگوں کے والوز کمزور یا خراب ہو جائیں تو خون دل کی طرف واپس جانے کے بجائے رگوں میں جمع ہونے لگتا ہے، جس سے رگیں پھیل کر پھول سکتی ہیں اور ویریکوز وینز بن سکتی ہیں۔
خطرے کے عوامل
ان صورتوں میں اس کا خطرہ بڑجاتا ہے:
٭ فیملی ہسٹری
٭ موٹاپا
٭ بڑھتی عمر
٭ حمل
٭ زیادہ دیر تک کھڑے یا بیٹھے رہنا
پیچیدگیاں
ویریکوز وینز بہت کم صورتوں میں کسی پیچیدہ مسئلے کا باعث بن سکتی ہیں لیکن بعض افراد میں ٹانگوں پر زخم، بلڈ کلاٹس، خون بہنے یا ٹانگوں میں سوجن کی شکایت ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر رگوں کی ظاہری شکل یا علامات پریشانی کا باعث بنیں اور احتیاطی تدابیر سے بہتری نہ آئے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
تشخیص
اس کی تشخیص کے لیے ٹانگوں کا معائنہ اور ڈوپلر الٹراساؤنڈ کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ خون کی روانی اور رگوں کی حالت جانچنے میں مدد دیتے ہیں۔
علاج
اس کا علاج علامات کی نوعیت اور بیماری کی شدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس میں سیلف کیئر مثلاً باقاعدہ ورزش کرنا, بیٹھتے یا لیٹتے ہوئے ٹانگوں کو تھوڑا اوپر رکھنا یا کمپریشن سٹاکنگز پہنا شامل ہوسکتے ہیں. ان سے مسئلہ حل نہ ھو تو یہ آپشنز استعمال ہو سکتے ہیں:
٭ سکلیروتھراپی (رگ میں دوا یا جھاگ داخل کرکے اسے بند کیا جاتا ہے)
٭ لیزر علاج (لیزر کی شعاعوں سے متاثرہ رگ کو بند کیا جاتا ہے)
٭ کیتھیٹر کے ذریعے علاج (لیزر یا ریڈیو فریکوئنسی کی مدد سے بڑی رگوں کو بند کیا جاتا ہے)
٭ متاثرہ رگ کی سرجری
احتیاطی تدابیر
علامات کو کم کرنے اور بیماری کے خطرے میں کمی کے لیے یہ اقدامات مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
٭ باقاعدگی سے ورزش کریں
٭ زیادہ دیر ایک ہی پوزیشن میں کھڑے ہونے یا بیٹھنے سے گریز کریں
٭ ذیادہ فائبر اور کم نمک کا استعمال کریں
٭ وزن ذیادہ ہو تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں
Frequently Asked Questions (FAQs)
ویریکوز وینز کیا ہیں؟
یہ ابھری اور پھولی ہوئی رگیں ہیں جو جلد کے نیچے نمایاں نظر آتی ہیں۔
کیا ویریکوز وینز خطرناک ہوتی ہیں؟
زیادہ تر صورتوں میں یہ خطرناک نہیں ہوتیں، لیکن بعض افراد میں کئی مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔
کیا ویریکوز وینز صرف خواتین میں ہوتی ہیں؟
نہیں، یہ مردوں اور خواتین دونوں میں ہو سکتی ہیں لیکن خواتین میں زیادہ عام ہے۔
کیا ورزش ویریکوز وینز میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، ورزش خون کی روانی بہتر بنانے اور علامات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
کیا ویریکوز وینز کا علاج ممکن ہے؟
جی ہاں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=vascular-surgery