ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں محکمہ صحت کورونا ویکسین مخالف کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نو منتخب امریکی صد کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ہوں گے۔ آپ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔
کینیڈی جونئیر نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو صحت مند بنانے کے لیے کام کریں گے۔ دائمی بیماریوں کا خاتمہ، بدعنوانی سے نپٹنا، اور درست معلومات کی فراہمی ان کے اہداف ہوں گے۔
رابرٹ ایف کینیڈی کینیڈی موٹاپے، ذیابیطس، اور آٹزم کو دائمی بیماریوں کی وبا قرار دیتے ہیں۔ وہ کھانوں میں مضر کیمیکلز ختم کرنے کی وکالت کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ امریکی عوام کو مضر کیمیکلز اور آلودگیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس تقرری سے ان کے کورونا ویکسین مخالف نظریات ایک دفعہ پھر موضوع بحث بن رہے ہیں۔ کینیڈی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے آٹزم اور دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے خیالات سائنسی حلقوں میں متنازعہ ہیں۔ ان کے مطابق محکمہ صحت کورونا ویکسین مخالف کے سپرد ہونے سے عوام کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔