Vinkmag ad

ویکسین سے محروم بچوں کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

ویکسین سے محروم بچوں کے لیے خصوصی مہم کا آغاز- شفا نیوز

حکومت نے ملک بھر میں ویکسین سے محروم بچوں تک رسائی کے لیے ’’بگ کیچ اپ راؤنڈ‘‘ مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کا افتتاح وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں بنیادی مرکز صحت میں کیا۔ اس مقصد ان بچوں تک پہنچنا ہے جو معمول کی ویکسینیشن سے رہ گئے تھے۔ اس دوران بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ویکسینز پورے ملک میں دستیاب ہوں گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ ویکسین سے محروم بچوں کے لیے خصوصی مہم صرف ایک طبی سرگرمی نہیں۔ یہ ایک قومی فریضہ اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بگ کیچ اپ راؤنڈ‘‘ مہم پورے ملک میں منظم انداز سے جاری رہے گی۔

وزیر صحت نے پولیو کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں اب تک 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ تقریباً ہر ضلع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

انہوں نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا سے اس مہم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کی صحت محفوظ بنانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نفسیاتی مسائل: نوجوان مرد علاج سے کتراتے کیوں ہیں؟

Read Next

بار بار پن بھولنے کی عادت، ڈیمینشیا کی خاموش علامت

Leave a Reply

Most Popular