Vinkmag ad

شادی سے پہلے ابٹن کیا واقعتاً مؤثر ہے؟

شادی سے پہلے ابٹن کیا واقعتاً مؤثر ہے- شفا نیوز

جلد کو خوبصورت اور چمک دار بنانے کے لیے خواتین مختلف ٹوٹکے آزماتی ہیں۔ ان میں سے ایک ہلدی اور بیسن کا استعمال بھی ہے۔ شادی سے پہلے ابٹن استعمال کرنے کا مشورہ بہت سے وی لاگرز اور معروف شخصیات دے رہی ہوتی ہیں۔ کیا وہ واقعتاً مؤثر بھی ہیں؟

شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ اس سے اتفاق نہیں رکھتیں۔ ان کے مطابق ہلدی، بیسن اور ان جیسی اشیاء جلد کو خشک کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ بعض اوقات ان سے الرجی بھی ہو جاتی ہے۔ عام دنوں میں بھی ان کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے۔ تاہم شادی کے موقع پر تو اس کا رِسک بالکل نہیں لینا چاہیے۔

ان کے مطابق شادی کے وقت کچھ لڑکیاں از خود بیوٹی کریمیں استعمال کرتی ہیں۔ اس سے بعض اوقات جلد بہتر ہونے کے بجائے خراب ہو جاتی ہے۔ اس لیے اگر چہرے پر دانے یا چھائیاں ہوں تو ان کا مناسب وقت پر علاج کرائیں۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر ارمیلا جاوید بھی شادی سے پہلے ابٹن کے استعمال کے حق میں نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس موقع پر کسی بھی طرح کے ٹوٹکوں سے دور رہیں۔ بہتر یہ ہے کہ شادی سے دو ماہ پہلے ڈرماٹالوجسٹ کے پاس جائیں۔ اگر مجبوری نہ ہو تو اس وقت غیر ضروری پروسیجرز سے بھی اجتناب کریں۔ اگر گھریلو اشیاء کا استعمال کرنا بھی ہو تو اس وقت کریں جب سکن پر کوئی مسئلہ نہ ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

ماحول کو زہریلے دھوئیں سے پاک کرنے کے لیے پنجاب میں آپریشن شروع

Read Next

لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد حمل

Leave a Reply

Most Popular