Vinkmag ad

امریکہ میں موٹاپے کی شرح میں کمی

امریکہ میں موٹاپے کی شرح میں کمی- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں موٹاپے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں بالغوں میں موٹاپے کی شرح 46 فیصد تھی۔ 2023 میں یہ کم ہو کر 45.6 فیصد ہو گئی ہے۔ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں یہ کمی خاص طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ تحقیق "جے اے ایم اے ہیلتھ فورم” میں شائع ہوئی ہے۔

محققین کے مطابق 66 سے 75 سال کی خواتین میں موٹاپے کی شرح میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔ ماہرِ وبائیات اور تحقیق کے مصنف بینجمن ریڈر نے بتایا کہ مجموعی طور پر موٹاپا کم ہوا، تاہم کچھ علاقوں میں ایسا نہیں ہوا۔ سیاہ فام امریکیوں میں موٹاپا کم جبکہ ایشیائی امریکیوں میں بڑھا ہے۔

تحقیق کے لیے 2013 سے 2023 کے دوران 16.7 ملین سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔ ان میں مختلف عمروں، نسلوں، اور علاقوں کے لوگ شامل تھے۔ محققین نے ان کے جسمانی وزن اور قد کے تناسب (بی ایم آئی) کا جائزہ لیا۔

سی ڈی سی رپورٹ کے مطابق 40.3 فیصد بالغ افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ امریکہ میں موٹاپے کی یہ شرح پچھلے تین سالوں سے کم ہے۔ تاہم ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی امریکی موٹاپے کے شکار ہیں۔ خاص طور پر 5 سے 24 سال کی عمر کے افراد کے وزن میں اضافہ ہوا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین سے متعلق من گھڑت افواہیں

Read Next

جڑی بوٹیوں سے ٹکور، قدیم روایت پر جدید تحقیق

Leave a Reply

Most Popular