Vinkmag ad

موٹاپے سے نجات کے لئے پاکستان میں نئی تھیراپی متعارف

Some obese people jogging in a park as part of their efforts to reduce weight and improve health.

امریکی کمپنی بوسٹن سائنٹیفک نے موٹاپے سے نجات کے لیے پاکستان میں ایک جدید اور کم تکلیف دہ طریقہ علاج متعارف کرایا ہے۔ یہ طریقہ اینڈوسکوپک سلیو گیسٹرو پلاسٹی (ای ایس جی) کہلاتا ہے۔ یہ کراچی کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرو انٹرولوجی میں دستیاب ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ای ایس جی میں معدے کا حجم کم کیا جاتا ہے۔ یہ سرجری کے بغیر مؤثر نتائج دیتا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف موٹاپے سے نجات ملتی ہے بلکہ صحت کے بہت سے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صحت کے مسائل کے لیے جدید اور مؤثر حل کی مثال ہے۔

پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بالغ افراد موٹاپے کے شکار ہیں، اور ہر چار میں سے تین افراد کا وزن معمول سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نایاب سرجری: آنکھ کے قریب اُگا دانت آپریشن سے نکال دیا گیا

Read Next

پاؤں میں جلن

Leave a Reply

Most Popular