Vinkmag ad

زیادہ ناخوشگوار سوچنا صحت کے لیے اچھا نہیں

زیادہ ناخوشگوار سوچنا صحت کے لیے اچھا نہیں- شفا نیوز

کچھ لوگ چیزوں کو ذہن پر سوار کر لیتے ہیں۔ وہ ہر وقت پریشان کن امور کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ ناخوشگوار سوچنا صحت کے لیے اچھا نہیں۔

یہ نتیجہ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ سوچ کی ناخوشگواریت (Unpleasantness of thinking) کے عنوان سے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ایرک بجلویلڈ ہیں۔ نیدرلینڈز کی ریڈ باؤڈ یونیورسٹی میں کی گئی سٹڈی کے مطابق اس میں 29 ملکوں کے 4670 افراد کا تجزیہ کیا گیا۔

ڈاکٹر ایرک بجلویلڈ کے مطابق زیادہ مشکل اہداف پر کام فرسٹریشن کا سبب بنتا ہے۔ ایسے لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہےجو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ان کے مطابق ذہنی تناؤ پیدا کرنے والے معاملات ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ تاہم ان پر ردعمل ہمارے اختیار میں ہے۔ ہمیں نامساعد حالات میں دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ ان کا سامنا سکون اور حوصلے سے کریں۔ آپ کی سوچ مثبت اور حل کی طرف ہونی چاہیے۔ غیر ضروری طور پر اور منفی انداز میں زیادہ مت سوچیں۔ اس لیے کہ زیادہ ناخوشگوار سوچنا آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں۔ مثبت سوچنے سے معاملہ بھی بہتر سلجھے گا اور آپ کی ذہنی صحت بھی بہتر رہے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈاکٹروں نے 5 ماہ کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی

Read Next

ادویات کی قلت جلد دور ہو جائے گی، ڈریپ

Leave a Reply

Most Popular