سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس اور پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے۔ تاہم عمرہ زائرین کو ویکسین کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہیں تصدیقی سرٹیفکیٹ کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ میننجائٹس ویکسین بلیک مارکیٹ میں یہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔ جعلی ویکسین کی اطلاعات نے بھی ان کے لیے پریشانی پیدا کر دی ہے۔ فارمیسی مالکان کے مطابق کئی ہفتوں سے اس کی سپلائی بند ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے اس کی طب کم تھی لہٰذا یہ محدود مقدار میں درآمد ہوتی تھی۔ اب عمرہ زائرین کے لیے ویکسن لازمی ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ اچانک بڑھ گئی ہے۔ ڈریپ کے مطابق آئندہ ہفتے اس کمی پر قابو پا لیا جائے گا۔
نادرا کے نظام میں پولیو ویکیسن کا اندراج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھی سرٹیفکیٹ کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے۔ زائرین نے مستند ویکسین کی فوری دستیابی اور پولیو سرٹیفکیٹ کے اجرا کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔