Vinkmag ad

نوزائیدہ بچوں کی ناف کی دیکھ بھال کیسے کریں

دوران حمل ماں اور بچے کو جوڑنے والی نالی یعنی ناڑو اسے غذائی اجزاء اور آکسیجن فراہم کرتی ہے۔ چونکہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہتی لہٰذا اسے کاٹ دیا جاتا ہے۔ کاٹنے کے بعد رحم مادر سے یہ نالی خود ہی خارج ہوجاتی ہے جبکہ بچے کی طرف رہنے والے حصے  کو باندھ دیا جاتا ہے۔ یہیں پر بعد میں بچے کی ناف دکھائی دیتی ہے۔

ناف کی دیکھ بھال

بعض مائیں ناڑو کے پیچھے رہنے والے حصے پرگرم تیل اوراس طرح کی مختلف چیزیں لگاتی ہیں جو درست نہیں۔ یہ ایک سے تین ہفتوں میں خشک ہوکرخود ہی گرجاتا ہے۔ اس سلسلے میں ان امورکا خیال رکھیں

٭بچے کو روزانہ اسفنج سے نہلائیں اور اس دوران متعلقہ حصے کو صاف کرکے خشک کریں۔

٭ کوئی رطوبت خارج ہو تواس حصے کو الکوحل سویب (alcohol swab) سے نرمی سے صاف کریں۔

٭بچے کا ڈائپر باندھتے ہوئے ناف کو ڈھانپنے سے گریزکریں تاکہ اسے ہوا لگ سکے۔

٭جب تک ناڑو کا باقی حصہ سوکھ کر گر نہیں جاتا اوراس کے کچھ دن بعد تک بچے کو اسفنج سے نہلائیں۔

٭ناڑو کے بقیہ حصے کو خود اکھاڑنے سے گریز کریں۔

٭نالی کا باقی حصہ گرنے پر تھوڑا ساخون نکلتا ہے۔ اسے فوری طور پر صاف کریں۔

٭بعض اوقات ڈائپر وغیرہ کے باعث ناڑو الگ ہونے والی جگہ یعنی ناف سے دوبارہ خون بہتا ہے۔ اسے روکنے کے لئے ایک کپڑے کی مدد سے 10 منٹ تک ناف پردباؤ ڈالیں۔

ان صورتوں میں ڈاکٹر کو دکھائیں

عموماً تین ہفتوں میں ناڑو کا بقیہ حصہ خشک ہو کرگرجاتا ہے۔ ایسا نہ ہوتو اسے نظراندازنہ کریں۔ اس کے علاوہ ناڑو الگ ہونے کے بعد ناف میں سوزش یا اس سے تھوڑا خون آنا نارمل ہے۔ تاہم خون زیادہ مقدارمیں آئے یا نیچے بیان کردہ علامتیں ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

٭ناف میں پیپ پڑ جائے۔

٭ناف کے گرد سوزش اورسوجن ہو۔

٭جہاں سے ناڑو الگ ہوا ہو وہاں گلابی رنگ کا پانی والا دانہ بن جائے۔

٭بچے کو بخار ہو۔

umbilical cord, umbilical stump care, can we apply oil on umbilical stump, do’s and don’ts of navel care, newborn issues, bachon ki naaf ka khayal kaisay rakhein

Vinkmag ad

Read Previous

کن پیڑے

Read Next

ہیٹر سے متعلق ضروری احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular