پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری ہو گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق اختتامی میرٹ 93.6273 فیصد رہا۔ گزشتہ سال یہ حد 94.3621 فیصد تھی۔
اوپن میرٹ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج 94.9167 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج 94.4955 اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز 94.2727 فیصد پر رہے۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان 94.1955 فیصد پر شامل ہے۔ امیر الدین میڈیکل کالج 94.0788 اور راولپنڈی میڈیکل کالج 93.997 فیصد کے ساتھ شامل ہیں۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج 93.8697، اور پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد 93.8652 پر بند ہوئے۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں یہ 93.8111 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج 93.7879، اور ساہیوال میڈیکل کالج 93.7636 پر رہے۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں یہ 93.7364 فیصد رہی۔ نواز شریف میڈیکل کالج گجرات 93.7091 اور سرگودھا میڈیکل کالج 93.6899 فیصد شامل ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں یہ 93.6596 فیصد، اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان 93.6394 فیصد رہی۔ سب سے آخری نارووال میڈیکل کالج 93.6273 فیصد کے ساتھ رہا۔
امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر سلیکشن لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ فیس چالان ایڈمیشن پورٹل پر دستیاب ہیں اور سالانہ فیس 18 ہزار روپے مقرر ہے۔ فیس جمع کرانے اور کالج میں جوائننگ کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔ وائس چانسلر نے تمام کالجز میں سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔