Vinkmag ad

یو ایچ ایس میں ہیماٹالوجی پر چار روزہ تربیتی کورس کا آغاز

یو ایچ ایس نے ہیماٹالوجی کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا- شفا نیوز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے چار روزہ ہیماٹالوجی کورس کا آغاز کر دیا ہے۔ کورس کا مقصد طبی ماہرین کی تشخیصی صلاحیت اور عملی تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

"ہیماٹولوجی کے بنیادی تصورات” کے عنوان سے یہ کورس شعبہ ہیماٹالوجی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر راٹھور نے کہا کہ میڈیکل پریکٹس میں درست تشخیص کی اہمیت بہت زیاد ہ ہے۔ ہیماٹالوجی کا شعبہ اس میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یو ایچ ایس اس کورس کے ذریعے ماہرین صحت کو جدید چیلنجز کے لیے تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے 68 لاکھ ڈالر مختص

Read Next

تنہائی ایک خاموش قاتل، ہر گھنٹے 100 اموات: اقوامِ متحدہ

Leave a Reply

Most Popular