سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ذہنی صحت بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ اعلان کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا ہے۔ نئے فیچرز خاص طور پر نوجوانوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں میڈیٹیشن کی مشقیں اور پرسنیلٹی ڈیولپمنٹ بھی شامل ہیں۔
سال کے شروع میں تجرباتی طور پر آزمایا گیا میڈیٹیشن فیچر اب تمام عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ ٹک ٹاک کے مطابق اس کا مقصد صارفین کی نیند کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ رات کے وقت فعال ہوگا اور 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکار طور پر آن ہو جائے گا۔
رات 10 بجے کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین جب ‘For You’ فیڈ دیکھیں گے تو انہیں میڈیٹیشن مشق کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اگر وہ ایپ کا استعمال جاری رکھیں گے تو فل سکرین پر امپکٹ دوبارہ دکھایا جائے گا۔ یہ فیچر ایک میڈیٹیشن ایپ کے ساتھ مربوط بھی کیا جائے گا تاکہ انہیں سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
ٹک ٹاک نے ایجوکیشنل فیڈ، آن لائن سیفٹی ٹولز اور والدین کے لیے سکرین ٹائم کنٹرولز بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔