Vinkmag ad

خواتین میں کیلشیم کی کمی پر اسلام آباد میں تھیٹر ڈرامہ

خواتین میں کیلشیم کی کمی پر اسلام آباد میں تھیٹر ڈرامہ – شفا نیوز

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ایک تھیٹر ڈرامہ ‘چونا لگا کے’ پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں خواتین میں کیلشیم کی کمی اور اس کے صحت پر منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ اس حوالے سے تقریب میں طبی ماہرین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کا اہتمام فارما ایوو نامی کمپنی کی طرف سے کیا گیا تھا۔

ڈرامے میں دکھایا گیا کہ کیلشیم کی کمی ہڈیوں کی کمزوری، آسٹیوپوروسس اور فریکچرز کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ خواتین کی گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔

تقریب سے کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین کو ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کی اصل وجہ کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سید افشاں بتول نے کہا کہ اکثر خواتین کو اس کا علم فریکچر یا سنگین مسائل کے بعد ہی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اسد قریشی نے بتایا کہ 75 فیصد پاکستانی خواتین کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ ناقص غذا اور آگاہی کی کمی ہے۔

فارما ایوو کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ محسن شراز علی نے کہا کہ ڈرامے کا مقصد خواتین میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ چونا لگا کے’ جیسے اقدامات کے ذریعے خواتین کو کیلشیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں ماہرین نے کیلشیم سے بھرپور غذاؤں جیسے دودھ، دہی، سبز پتوں والی سبزیوں اور بادام کے استعمال پر زور دیا۔ شرکاء نے اس ڈرامے کو خواتین میں کیلشیم کی کمی پر شعور اجاگر کرنے کے ضمن میں اہم قدم قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان زیادہ متاثر 

Read Next

اونٹنی کا دودھ: صحت کے لیے خزانہ یا محض مفروضہ؟

Leave a Reply

Most Popular