Vinkmag ad

ایم بی بی ایس کے نصاب میں تبدیلیوں کا عمل شروع

ایم بی بی ایس کے نصاب میں تبدیلوں کا عمل شروع- شفا نیوز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے تیسرے اور چوتھے سال کے ایم بی بی ایس کے نصاب میں تبدیلوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ ان تبدیلیوں کا مقصد میڈیکل ایجوکیشن کو زیادہ ماڈیولر اور عملی انداز میں ترتیب دینا ہے۔

یونیورسٹی نے اس سے قبل پہلے اور دوسرے سال کے لیے ماڈیولر سسٹم متعارف کروایا تھا۔ اب ایم بی بی ایس کے نصاب میں اسے بعد کے سالوں کے لیے بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر راٹھور کے مطابق اس کا مقصد طلبہ و طالبات کو زیادہ مربوط اور یکجا تعلیم دینا ہے۔

نئے نصاب میں تیسرے سال سے کلینکل ٹریننگ کے اوقات میں اضافہ کیا جائے گا۔ میڈیکل سٹوڈنٹس کو ہر ہفتے 12 سے 14 گھنٹے کی تربیت دی جائے گی۔ پروفیسر راٹھور کے مطابق ایم سی کیوز کا نظام امتحانات کے لیے مؤثر اور طلبہ کے لیے آسان ہے۔ تاہم اب ہماری ترجیح کلینکل مہارتیں اور عملی تجربہ ہے۔ نئے نصاب میں فیملی ہیلتھ کورسز اور کمیونٹی میڈیسن کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس میں زیادہ توجہ پرائمری ہیلتھ کیئر پر دی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بینائی ختم کرنے والی ایک خطرناک بیماری پاکستان سے ختم، ڈبلیوایچ او

Read Next

دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار

Leave a Reply

Most Popular