Vinkmag ad

صبح کی دھوپ: غنودگی اور بے چینی کا قدرتی علاج

صبح کی دھوپ: غنودگی اور بے چینی کا قدرتی علاج- شفانیوز

رات بھر سونے کے باوجود صبح کے وقت غنودگی، تھکن اور بے چینی محسوس ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین نے اس کا ایک قدرتی حل پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق صبح کی دھوپ اس کیفیت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی میں صرف 20 منٹ گزارنا کافی ہے۔ اس سے جسم بیدار ہوتا ہے اور دماغ تازہ دم محسوس کرتا ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ بستر سے اٹھتے ہی جسمانی سرگرمیاں شروع نہ کی جائیں۔ ایسا اہتمام کیا جائے کہ جاگنے سے کچھ دیر پہلے سورج کی روشنی کمرے میں آ جائے۔

ان کے مطابق صبح کی دھوپ غنودگی، چڑچڑاپن اور بے سکونی کم کرتی ہے۔ اس سے قبل ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ مصنوعی روشنی، جو طلوع آفتاب کے وقت روشنی جیسا اثر دیتی ہے، بھی فائدہ مند ہے۔ مگر اب قدرتی روشنی کو ‘سن رائز الارم’ کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ یہ شور کرنے والے الارم کی جگہ ایک خوشگوار اور مؤثر متبادل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

الفا-گال سنڈروم: سرخ گوشت سے ہونے والی الرجی

Read Next

چار گھنٹے کی نیند سے بھی بھرپور زندگی ممکن: نئی جینیاتی تحقیق

Leave a Reply

Most Popular