Vinkmag ad

تشنج

تشنج ایک سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے۔ اس کا سبب ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو مٹی میں موجود ہوتا ہے اور ہمارے ماحول میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ زمین پر گرنے سے لگنے والے زخم، کٹ یا خراش کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ یہ جانوروں کے فضلے اور کسی زنگ آلود شے مثلاً سوئی، کیل، آلودہ سرنج یا لوہے کی کسی اور چیز کے جسم میں داخل ہونے سے بھی پھیلتا ہے۔

مرض کی علامات

بیکٹیریا زخم کے ذریعے جسم میں داخل ہوں تو ابتدائی علامات نمودار ہونے میں چند دنوں سے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس کی علامت یہ ہیں:

٭ جبڑوں کا جڑ جانا

٭ گردن، کندھے اور پھر بتدریج باقی جسم اکڑ جانا

٭ سانس لینے اور نگلنے میں دشواری ہونا

٭ بخار اور پسینہ زیادہ آنا

٭ بلڈ پریشر بڑھنا

٭ دل کی دھڑکن تیز ہونا

٭اعصابی نظام متاثر ہونا اور جھٹکے لگنا

بچاؤ کی تدابیر

٭ زمین پر گرنے کی وجہ سے اگر خراش آئے یا زخم ہو تو اس جگہ کو فوراً صابن اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

٭ تشنج کا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

٭ اس کی ویکسی نیشن بھی اہم ہے۔ یہ پیدائش کے بعد دو ماہ کی عمر سے شروع ہو جاتی ہے اور عموماً پانچ سال کی عمر تک مکمل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد 10 سال کی عمر میں اور پھر 11 سال بعد اس کا ایک ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔

٭ دوران زچگی اور خصوصاً ناڑو کو الگ کرتے وقت استعمال ہونے والے آلات کو آلودگی سے پاک کریں۔

٭ تمام حاملہ خواتین دوسری سہ ماہی میں تشنج کا ٹیکہ لگوائیں۔

بعض چیزیں دیکھنے میں چھوٹی لگتی ہیں مگر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تشنج بھی ایسا ہی ایک مسئلہ ہے لہٰذا اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کچھ دوائیں شدید گرمی میں اثر کھو سکتی ہیں

Read Next

کان میں میل کیسے جمع ہوتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular