محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اپریل 2018 میں نواب شاہ میں ٹمپریچر 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس ہفتے بھی ایسا ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کے مرکزی اور جنوبی حصوں میں گزشتہ ہفتے درجہ حرارت 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو یہ 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، جو اپریل کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہو گا۔
جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی اس ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔ 21 ممالک میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم 5 مئی تک رہے گا۔ اس کی وجہ سے مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا بھی امکان ہے۔ یوں پاکستان میں اس ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کے بعد موسم بہتر ہونے کی بھی توقع ہے۔