Vinkmag ad

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن سروسز شروع کرنے کا فیصلہ- شفانیوز

سی ڈی اے نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ٹیلی میڈیسن سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سروسز بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں شروع کی جائیں گی۔ اسے ابتدائی طور پر چھ ماہ کے لیے چند بی ایچ یوز میں آزمایا جائے گا۔ اس کے بعد یہ سہولت تمام مراکز میں فراہم کی جائے گی۔ اس کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا مقصد مریضوں کو فاصلے سے طبی مشاورت فراہم کرنا ہے۔ اس سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو ڈاکٹروں تک نہیں پہنچ پاتے۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مریض اوقات کار کے بعد بھی ڈاکٹروں سے مشورہ کر سکیں گے۔

بی ایچ یوز اور آر ایچ سینٹرز کی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔ چیئرمین نے ان مراکز کے لیے کاروباری ماڈل بنانے کی ہدایت دی۔ اس سے حاصل آمدنی انہی مراکز کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ ان اقدامات سے پمز، پولی کلینک، فیڈرل جنرل ہسپتال اور سی ڈی اے ہسپتال پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ چیئرمین نے صحت کی سہولیات کو زیادہ مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بی ایچ یوز کے لیے بجٹ تیار کرنے اور معیاری خدمات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذہنی امراض کی دواؤں کے خواتین پر ممکنہ ضمنی اثرات پر نئی تحقیق

Read Next

اجینوموتو کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے لیے نظرثانی درخواست کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular