Vinkmag ad

ٹیٹو بنوانے سے متعلق احتیاطیں

ٹیٹو دراصل جلد پرلائی جانے والی ایک تبدیلی ہے۔ اس میں روشنائی اور رنگ وروغن کو سوئیوں کے ذریعے جلد کی درمیانی تہہ میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس کے جسم میں داخل ہونے اورزخم بھر جانے کے بعد جلد پرایک ڈیزائن سا بن جاتا ہے۔

ٹیٹو بالعموم دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو سڑک پر کسی حادثے‘ آگ لگنے یا جلد پرکوئی کیمیائی مادہ گرنے سے خود بخود بن جاتے ہیں۔ دوسرے آرائشی ہوتے ہیں جنہیں لوگ اپنی مرضی سے خوبصورتی کے لیے بنواتے ہیں۔

ممکنہ مسائل

٭ٹیٹو چونکہ کھلے زخم کی طرح ہوتا ہے لہٰذا جراثیم اس کے ذریعے جسم میں با آسانی داخل ہو کر انفیکشن پھیلا سکتے ہیں۔

٭اس میں سوئی استعمال ہوتی ہے جو ہیپاٹائٹس بی اورسی جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

٭اس سے الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

٭یہ کچھ جلدی امراض مثلاً چنبل، سفلیس اور لائکن پلانس وغیرہ کا باعث بن سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

ٹیٹو بنوانے کی خواہش مند خواتین اور حضرات ان باتوں کا خیال رکھیں:

٭نیا ٹیٹو ٹھیک ہونے میں وقت لیتا ہے۔ چونکہ وہ ایک کھلے ہوئے زخم کی مانند ہوتا ہے لہٰذا اسے سورج کی شعاعوں سے بچا کر رکھیں ورنہ خارش، پھوڑا یا انفیکشن ہوسکتا ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے اس پرسن بلاک لگا لیں۔

٭زخم بھرنے تک اسے نیم گرم پانی اورصابن سے دھوئیں۔

٭اس جگہ کوصاف اور خشک رکھیں۔

٭ٹیٹو پرباربارخارش کرنے سے گریزکریں۔

٭سرد موسم میں ٹیٹو بنوانا جلد کے لیے بہترہے۔

Tattoo risks and precautions, which risks are associated with tattos, how to get safe tattoos

Vinkmag ad

Read Previous

Educate girls about menstruation

Read Next

Orthorexia Disorder

Leave a Reply

Most Popular