Vinkmag ad

ریڈی ایشن ٹیکنالوجی پر اسلام آباد میں عالمی سمپوزیم اختتام پذیر

ریڈی ایشن ٹیکنالوجی پر اسلام آباد میں عالمی سمپوزیم- شفا نیوز

طب اور ماحولیات میں ریڈی ایشن ٹیکنالوجی کے استعمالات پر اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ عالمی سمپوزیم کل اختتام پذیر ہو گیا۔ پروگرام میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین شریک ہوئے جبکہ 50 کے قریب مندوبین آن لائن شریک ہوئے۔

سمپوزیم میں ماہرین نے مختلف تحقیقی مقالے پیش کیے۔ ان میں بنگلہ دیش، چین، کوریا، ملائیشیا اور پاکستان کے سائنسدان شامل تھے۔ نوجوان محققین نے پوسٹرز کے ذریعے اس تھیم کو اجاگر کیا۔ متعلقہ موضوعات میں ریڈیو نیوکلیائیڈ کے اثرات اور ان کا تدارک نمایاں تھا۔ بائیو میڈیکل امیجنگ اور ایڈاپٹو ریڈیو تھراپی پر بھی گفتگو ہوئی۔ کینسر کے علاج میں ریڈی ایشن ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ریڈی ایشن سیفٹی اور ماحولیاتی استعمالات پر بھی گفتگو ہوئی۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی امیجنگ بھی زیر بحث آئی۔ اختتامی تقریب میں بہترین پوسٹرز کو ایوارڈ دیے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، محکمۂ موسمیات کی وارننگ

Read Next

بحچت بیماری: خون کی نالیوں کی سوزش

Leave a Reply

Most Popular