Vinkmag ad

قد بڑھانے کے لیے ٹانگوں کی سرجری وبال جان بن گئی

قد بڑھانے کے لیے ٹانگوں کی سرجری- شفا نیوز

49 سالہ ایلین زیادہ چھوٹے قد کی تو نہ تھیں لیکن پھر بھی اس سے غیر مطمئنن تھیں۔ انہوں نے اپنا قد بڑھانے کے لیے ٹانگوں کی سرجری کرائی بحیثیت مجموعی ان کی پانچ مرتبہ سرجری ہوئی۔ ان کی تین ہڈیوں کے گرافٹس بھی ہوئے۔

جب وہ 12 سال کی تھیں تو اپنی ہم عمروں میں سب سے لمبی تھی۔ تاہم 14 سال کی عمر میں انہیں لگتا کہ وہ چھوٹی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کا دراز قد ہونے کا شوق جنون بنتا گیا۔ 25 سال کی ہوئیں تو انہیں ایک چینی کلینک کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس میں قد بڑھانے کے لیے ٹانگوں کی سرجری کی جاتی تھی۔ 41 سال کی عمر میں انہیں لندن میں ایسے ہی ایک پرائیویٹ کلینک کا علم ہوا۔ وہاں آرتھوپیڈک سرجن ژاں مارک گیوشے یہ خدمات انجام دے رہے تھے۔ چنانچہ ایلین نے ان سے رابطہ کیا۔

ڈاکٹر گیوشے نے انہیں سرجری کی پیچیدگیوں کے بارے میں بتایا۔ ان میں اعصاب کو نقصان، خون جمنے اور ہڈیاں دوبارہ جڑنے میں ناکامی کے امکانات شامل تھے۔ ایلین ہر قیمت پر اپنا قد پانچ فٹ دو انچ سے بڑھا کر پانچ فٹ پانچ انچ کرنا چاہتی تھیں۔

بالآخر 50,000 پاؤنڈ کی لاگت سے سرجری ہوئی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً پونے دو کروڑ روپے بنتی ہے۔ ٹانگوں کو لمبا کرنے کی طبی سہولیات زیادہ عام نہیں ہیں۔ تاہم دنیا کے کئی نجی ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔ اس آپریشن کی قیمت 30 لاکھ روپے سے لے کر تین کروڑ روپے تک ہے۔

کاش میں یہ سرجری نہ کرواتی

سرجری کے بعد انہیں بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مرتبہ ان کی ٹانگ میں موجود لوہے کا ایک کیل ان کی ہڈی میں گھس گیا۔ ایک بار انہیں یوں لگا جیسے ان کی ٹانگ کو اندر سے بھونا جا رہا ہو۔ یعنی انہیں اس میں شدید جلن کا احساس ہونے لگا۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی کے بہترین سال فضول گنوا دیے۔ اس عمل میں ان کی زندگی بھر کی کمائی بھی لگ گئی۔ ان کے بقول اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میرے ساتھ یہ سب ہوگا تو میں یہ سرجری کبھی نہ کرواتی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پھیپھڑوں کا کینسر

Read Next

ہرنیا

Leave a Reply

Most Popular