تازہ ترین: فیصل آباد میں 10 دن کی دو سروں والی بچی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ سرجری گورنمنٹ چلڈرنز ہسپتال میں ہوئی۔ اسے نیورو سرجن ڈاکٹر فیصل کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے انجام دیا۔ ہسپتال کے مطابق بچی کے دو مکمل دماغ بھی تھے۔
تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد میں پیدا ہونے والی بچی کو "کرینیوپیگس” تھا۔ یہ ایک بہت ہی کم پایا جانے والا مرض ہے۔
ڈاکٹر فیصل کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن ٹیم کی مہارت اور لگن کا عکاس ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ بچی کو صحت مند زندگی گزارنے کا موقع ملا۔ اس کامیاب پیچیدہ سرجری سے بچی اور اس کے خاندان کو نئی امید ملی ہے۔
غلام محمد آباد کی بچی کا کیس جڑواں بہنوں میرہا اور مینال سے مختلف لیکن ملتا جلتا بھی ہے۔ یہ بچی دو سروں والی تھی جبکہ پہلے کیس میں دو بچیوں کے سر جڑے ہوئے تھے۔ ان کا آپریشن ترکیہ میں ہوا جس میں جڑے سروں کو الگ کیا گیا۔ یہ کامیابیاں ایسے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہیں جو پیچیدہ طبی مسائل کے شکار ہیں۔