Vinkmag ad

پیٹ سے جڑے اضافی اعضا علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن

لڑکے کے پیٹ سے جڑے اضافی اعضا علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن- شفا نیوز

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک غیرمعمولی سرجری کے ذریعے 17 سالہ لڑکے کا ‘پیراسائٹک’ جڑواں نکال دیا۔ یہ جڑواں لڑکے کے پیٹ سے جُڑا ہوا تھا۔ اس کے جسم پر دو اضافی ٹانگیں، کولہے اور بیرونی جنسی اعضا تھے۔ ان کا وزن 15 کلو تھا۔ پیٹ سے جڑے اعضا سینے کی شریان سے خون حاصل کر رہے تھے۔ ان کا دوسرے اہم اعضا مثلاً جگر اور گردے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

لڑکے کے پیٹ سے جڑے اضافی اعضا ہٹانے کے لیےسرجری دو مراحل میں ہوئی۔ پہلے جڑواں کو نکالا گیا، پھر ایک بڑا سسٹ ہٹایا گیا۔ خون کی نازک شریانوں اور اعصاب کو الگ کرنے میں احتیاط برتی گئی۔ سرجری کے دوران لڑکے کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا جسے سنبھال لیا گیا۔

سرجری آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں ہوئی جو ڈاکٹر اسوری کرشنا اور ان کی ٹیم نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز دنیا میں صرف 40 سے 50 بار سامنے آئے ہیں۔ اس لیے ڈاکٹروں کو اس پر بہت کم رہنمائی حاصل تھی لہٰذا انہیں اپنی مہارت اور تجربے پر انحصار کرنا تھا۔

لڑکے کی غیر معمولی ہیئت کی وجہ سے لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ وہ الگ تھلگ رہتا اور تنہائی کا شکار تھا۔ آٹھویں جماعت کے بعد اس نے سکول چھوڑ دیا۔ اب وہ خوش ہے اور پڑھائی دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

برطانوی ڈاکٹروں کی پاکستان میں سات بچوں کی کامیاب سرجریاں

Read Next

Do you experience headaches while fasting during Ramadan

Leave a Reply

Most Popular