Vinkmag ad

بچپن کی بیماریاں بعد کی عمر میں امراض کا سبب

بچپن کی بیماریاں بعد کی عمر میں امراض کا سبب- شفا نیوز

ماہرین کے مطابق بچپن کی بیماریاں بعد کی عمر میں طویل مدتی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ یہ انکشاف یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ایک تحقیق میں ہوا ہے۔ اس میں ماہرین نے 24 سالہ نوجوانوں میں INSL3 ہارمون کی سطح کا تجزیہ کیا۔ یہ ہارمون مردانہ صحت اور ٹیسٹوسٹیرون پیدا کرنے کی صلاحیت سے منسلک ہے۔

تحقیق میں یونیورسٹی آف برسٹل کی طویل مدتی معلومات استعمال ہوئیں۔ ان لڑکوں کو بچپن سے جوانی تک طبی طور پر فالو کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ جن بچوں کو ایک سال کی عمر سے پہلے چکن پاکس یا کوئی متعدی بیماری ہوئی، یا جو بچپن میں موٹے تھے، ان میں INSL3 کی سطح 10 سے 15 فیصد کم تھی۔ اس کمی سے بڑی عمر میں ذیابیطس، دل کی بیماری، ہڈیوں کی کمزوری اور جنسی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن کی بیماریاں بلوغت میں صحت پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔ ماہرین ایک ٹیسٹ تیار کر رہے ہیں جس سے اس ہارمون کی سطح با آسانی چیک کی جا سکے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پکوڑے، سموسے اور پیزا پاکستانیوں کی پسندیدہ خوراک: گیلپ سروے

Read Next

ایبڈومینل ہسٹیریکٹومی: پیٹ کے راستے بچہ دانی نکالنے کا آپریشن

Leave a Reply

Most Popular