Vinkmag ad

فضائی آلودگی سر اور گردن کے کینسرکا ایک بڑا سبب

فضائی آلودگی سر اور گردن کے کینسرکا ایک بڑا سبب- شفا نیوز

فضائی آلودگی پھیپھڑوں، جگر اور امراض قلب کا باعث بنتی ہے۔ تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سر اور گردن کے کینسرکا بھی ایک بڑا سبب ہے۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر ( آئی اے آر سی) نے فضائی آلودگی، بالخصوص 2.5 پی ایم (پارٹیکولیٹ میٹر) کی حامل آلودگی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اس سے مراد وہ آلودگی ہے جس کے ذرات 2.5 مائیکرون سے چھوٹے ہوں۔

تحقیق کےلیے 0-20 سال تک کے عرصے پر محیط لاگ ماڈلز کا استعمال کیا گیا۔ یہ ماڈلز اقتصادیات اور شماریات مین استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں استعمال کرنے کا مقصد آلودگی کے اثرات اور بیماری شروع ہونے کے وقت کا تعین تھا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خطرہ 5 سال کے لاگ میں پایا گیا جو 24 فیصد زیادہ تھا۔ 20 سال کے وقفوں میں بالترتیب 16فیصد اور 15فیصد زیادہ خطرہ تھا۔ اس سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ فضائی آلودگی سر اور گردن کے کینسر کا ایک اہم عامل ہے۔

تحقیق اس بات پر زور دیتی ہے کہ آلودگی کے شکار خطوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان میں آلود گی کم کرنے کے مخصوص اور مؤثر اقدامات کینسر کی شرح کم کرنے میں نمایاں مدد دے سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈیلیوری کے بعد ڈپریشن کے اثرات بہت گہرے تھے، ثروت گیلانی

Read Next

پاکستان میں ایم پاکس کا 8واں کیس رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular