مون سون و سیلاب متاثرین کے لیے شفا انٹرنیشنل کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ آج اس سلسلے کا تیسرا دن ہے، اور مقامی افراد بڑی تعداد میں اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ متاثرہ آبادی کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
آج کا کیمپ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول، گاؤں ڈھلہال، یونین کونسل سہال، راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ صبح 11 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس میں طبی معائنے کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
سیلاب متاثرین کی طرف سے شفا انٹرنیشنل کے اس اقدام کو بروقت اور مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، مشکل کی اس گھڑی میں یہ خدمات ان کے لیے نہایت مفید اور قابلِ اطمینان ہیں۔
Tags: شفا انٹرنیشنل میڈیکل کیمپ