Vinkmag ad

پنجاب میں سٹروک کے علاج کا اکلوتا سرکاری مرکز بند

پنجاب میں سٹروک کے علاج کا اکلوتا سرکاری مرکز بند- شفا نیوز

تازہ ترین: راولپنڈی میں قائم پنجاب میں سٹروک کے علاج کا اکلوتا سرکاری مرکز بند ہو گیا ہے۔ ‘سٹروک انٹرونشن پروگرام’ کے تحت یہ مرکز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں قائم ہے۔ بندش کی وجہ فنڈز کی کمی اور داخلی تنازعات بتائے جا رہے ہیں۔ اس سے فالج کے مریض علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آر آئی سی کے فنڈز اچانک دو ماہ قبل روک دیے گئے۔ اس پر ادارے کے سربراہ نے چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امراض قلب سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آر آئی سی پنجاب کا واحد سرکاری ادارہ ہے جو 24 گھنٹے علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس لیے یہ معاملہ فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

ان کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی سے مریضوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ اس وجہ سے روزانہ 15 سے 20 مریض علاج سے محروم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آر آئی سی کے لیے مستقل بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ پنجاب میں میکینیکل تھرومبیکٹومی کے مراکز کے قیام کی بھی درخواست کی گئی۔

ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر منٹ میں ایک شخص اس مرض کا شکار ہوتا ہے۔ ہر دو سے تین منٹ میں ایک مریض کی موت واقع ہوتی ہے۔ ایسے میں پنجاب میں سٹروک کے علاج کا اکلوتا مرکز بند ہونا تشویش ناک ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Benefits & disadvantages of chia, moringa & quinoa

Read Next

نگہداشت صحت کے مراکز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular