ماہرینِ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ان کے مطابق یہ جان کے لیے براہِ راست خطرہ بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران پانی اور کھلی کشتی آسمانی بجلی کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس لیے کشتی میں موجود افراد اور تیراک فوری طور پر کنارے پر آجائیں۔ کھلی جگہ پر موجود لوگ درختوں، کھمبوں اور دھاتی باڑوں سے دور رہیں۔ انہیں چاہیے کہ کسی محفوظ عمارت یا بند گاڑی میں پناہ لیں۔ امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق آخری گرج یا کوند کے بعد کم از کم تیس منٹ تک محفوظ جگہ پر رہنا چاہیے۔
ان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو اطلاع دی جائے۔ متاثرہ فرد کو چھونا محفوظ ہے لہٰذا اسے ابتدائی طبی امداد دی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ آسمانی بجلی ایک ہی جگہ دوبارہ نہیں گرتی۔