Vinkmag ad

کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات سٹیٹنز محفوظ قرار

Cholesterol-lowering statin tablets in blister pack termed safe for heart health

کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات سٹیٹنز کے ضمنی اثرات سے متعلق طویل عرصے سے کئی خدشات پائے جاتے تھے۔ مثلاً خیال کیا جاتا تھا کہ سٹیٹنز استعمال کرنے والے تقریباً 10 فیصد افراد کو پٹھوں کے درد کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔

دی لینسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق سٹیٹنز دل کی بیماریوں اور فالج سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ اس سے وابستہ ضمنی اثرات مثلاً ڈپریشن، نیند کی خرابی، یادداشت کی کمی یا جنسی کمزوری وغیرہ ثابت نہیں ہوئے۔ ادویاتی لیبلز پر درج 66 ممکنہ ضمنی اثرات میں سے صرف چار کے حق میں مضبوط شواہد موجود ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سٹیٹنز کے فوائد ضمنی اثرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ تاہم ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے اور مریض کے ساتھ مشاورت کے بعد ہونا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سال کی پہلی پولیو مہم، 42 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے

Read Next

فلاسنگ کے بغیر دانتوں کی صفائی ادھوری رہتی ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular