Vinkmag ad

سری لنکا سے آنکھوں کے 5 قرنیوں کا تحفہ

سری لنکا سے آنکھوں کے 5 قرنیوں کا تحفہ- شفا نیوز

پاکستانی مریضوں کے لیے سری لنکا سے آنکھوں کے پانچ قرنیوں کا تحفہ موصول ہوا ہے۔ عطیات سری لنکن سیکرٹری خارجہ آرونی وجیورد نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ محمد سائرس کو پیش کیے۔

اگر ایک بار آنکھ میں سفیدی آ جائے تو پھر یہ دواؤں سے ٹھیک نہیں ہوتی۔ اس کے لیے قورنیا ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان سری لنکا سے آنکھوں کا قرنیہ وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہمیں اس کا پہلی بار عطیہ 1967 میں ملا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران 35 ہزار  قرنیے دیے گئے ہیں۔ یہ تعداد سری لنکا کے کل قرنیہ عطیات کا تقریباً 40 فیصد بنتی ہے۔ سالانہ تقریباً دو ہزار پاکستانیوں کو ان عطیات سے بینائی ملتی ہے۔ سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی عطیات جمع کر کے  پاکستانی این جی اوز اور ہسپتالوں تک پہنچاتی ہے۔

امراض چشم کے ماہرین کے مطابق ٹراما، انفیکشن، غذائیت کی کمی یا موروثی مسائل بینائی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کی وجہ سے نابینا پن بھی ہو سکتا ہے۔ آنکھ میں زخم کچھ عرصے بعد بھر جاتا ہے۔ اگر وہ نشان چھوڑ جائے تو یہ قورنیہ خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے۔

آج کل آنکھوں میں رنگ برنگے لینز لگائے جاتے ہیں۔ تقریباً 90 فیصد لینز ایک دو بار استعمال کرنے والے ہوتے ہیں۔ تاہم نہ بیچنے والا یہ بتاتا ہے اور نہ ہی خریدار کو اس کا علم ہوتا ہے۔ اس سے آنکھ میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک انفیکشن بھی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دودھ کے دانت

Read Next

سر اور گردن کا کینسر ختم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بیکٹیریا

Leave a Reply

Most Popular